ابنا: افغانستان کے شہر ہرات میں ایران کی کونسلیٹ پر آج صبح حملہ ہوا۔ ریڈیو تہران کی پشتوسروس کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں ایران کی کونسلیٹ کے باہر کچھ لوگوں نے اجتماع کرکے مظاہرہ کیا ہے جسے ہرات کے سکیورٹی شعبے کے ترجمان عبدالروف نے غیر قانونی قراردیا ہے اور کہا ہےکہ مظاہرہ کرنے والوں نے مظاہرے کی اجازت نہیں لی تھی۔ عبدالروف نے کہا کہ مظاہرین کے حملے کرنے کے بعد کونسلیٹ میں اندر سے فائرنگ کی گئي جس میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ اس قبل گذشتہ برس بھی کچھ افغاں شہری دشمنوں کے اکسانے میں آکر ایران اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے کی غرض سے ہرات میں ایران کی کونسلیٹ پر حملہ کیا تھا۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460387
افغانستان کے شہر ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ پر حملے میں تین افراد جان بحق ہوئے ہیں۔